جرائم و حادثات

حیدرآباد کے سافٹ ویئر انجینئر کی امریکہ میں اسکائی ڈائیونگ حادثے میں موت

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سافٹ ویئر انجینئر مانی چندرا تیجا گڈم امریکہ میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں ہوگئے۔ انہیں چند ہی دن قبل پیراشوٹنگ کا لائسنس ملا تھا۔

 

مانی چندرا تیجا اپریل 2025 سے فڈیلیٹی انویسٹمنٹس کے بوسٹن دفتر میں بطور سافٹ ویئر انجینئر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ حادثہ اتوار 12 جولائی کو شام تقریباً 4 بجے ریاست میساچوسٹس کے شہر اورنج میں واقع جمپ ٹاؤن اسکائی ڈائیونگ مرکز پر پیش آیا۔

 

مقامی حکام کے مطابق، تیجا بحفاظت نیچے اتر رہے تھے کہ لینڈنگ کے دوران اچانک چلنے والے تیز ہوا کے جھونکے نے ان کے پیراشوٹ کا توازن بگاڑ دیاجس کے نتیجے میں وہ تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے زمین پر گر گئے

 

اور شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر ایتھول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button