نیشنل
عوامی مقامات پر پیشاب کرنے والوں کی تصاویر ایل ای ڈی اسکرین پر دکھائی جائیں گی

نئی دہلی:آسام کی تین سکیا میونسپلٹی نے عوامی مقامات پر پیشاب کرنے کی روک تھام کے لیے ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین نصب کی ہے۔
میونسپلٹی کے ایگزیکٹو افسر نین جیوتی ناتھ نے بتایا کہ عوام کی جانب سے بار بار شکایات موصول ہونے کے بعد میونسپل بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔
ان کے مطابق میونسپل عملہ پورے شہر میں گشت کرے گا اور عوامی مقامات پر پیشاب کرنے والوں کی تصاویر اور ویڈیوس ریکارڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فوٹیج کو قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کے لیے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے یہ ویڈیوز میونسپل دفتر کے سامنے نصب ایل ای ڈی اسکرین پر بھی دکھائی جائیں گی۔ایگزیکٹو افسر نے مزید بتایا کہ شہر میں عوام کی سہولت کے لیے مناسب تعداد میں عوامی بیت الخلا (پبلک ٹوائلٹس) بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔



