تلنگانہ میں ایس آئی آر 3 اگست تک جاری رہے گا

تلنگانہ میں ایس آئی آر کی مدت میں توسیع، گھر گھر سروے 3 اگست تک جاری رہے گا
حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے گھر گھر سروے اور BLOs کے ذریعے انیومریشن فارم کی کارروائی کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 تک بڑھادی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کو باضابطہ مکتوب جاری کیا ہے۔ پہلے اس کی تاریخ 24 جولائی مقرر کی گئی تھی
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کی ریشنلائزیشن اور دوبارہ ترتیب کا عمل بھی 3 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔ SIR کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ 10 اگست کو جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 10 اگست سے 9 ستمبر تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دعووں اور اعتراضات پر نوٹس اور کارروائی کا مرحلہ 10 اگست سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گا، جبکہ SIR کے تحت حتمی ووٹر لسٹ 12 اکتوبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔ کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کو ترمیم شدہ شیڈول سے واقف کرانے اور عوام میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہدایت دی ہے۔




