ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سات طلبہ کی سی ایم اے فاؤنڈیشن 2026 میں شاندار کامیابی

حیدرآباد 15 جولائی ۔پریس ریلیز: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے سی ایم اے (Cost and Management Accountancy) فاؤنڈیشن امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کی معیاری تعلیمی روایت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاونٹینسی آف انڈیا کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم ایس کے سات طلبہ نے اس متحان میں کامیابی حاصل کی، جن میں اروہ زبیر نے 266 مارکس کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ انیقہ ثانیہ ناصر ( 234)، صفیہ فاطمہ (216)، اقراء خان (204)، تنویر فاطمہ (200)، مہوین بیگم (200) اور اسماء ماہین (200) نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

سی ایم اے ملک کے ممتاز پیشہ ورانہ کورسز میں شمار ہوتا ہے، جو طلبہ کو کاسٹ اکاؤنٹنگ، فنانشل مینجمنٹ، ٹیکسیشن، آڈٹ، کارپوریٹ پلاننگ اور اسٹریٹجک مینجمنٹ جیسے شعبوں میں مہارت فراہم کرتا ہے۔ صنعتوں، مینوفیکچرنگ سیکٹر، بینکنگ، ملٹی نیشنل کمپنیوں، کنسلٹنسی اور سرکاری اداروں میں سی ایم اے پروفیشنلز کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اس کورس کو نوجوانوں کے لیے ایک روشن کیریئر کا ذریعہ بناتی ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اپنے انٹرمیڈیٹ CEC (کامرس اکونومکس اینڈ سیوکس)، MEC (کمیتھمٹکس اکونومکس اینڈسوکس) ، ACE(اکاونٹینسی اکونومکس اینڈ سیوکس) پروگراموں کے ذریعے طلبہ کو تجارت اور مالیات کے شعبے میں مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ ان برانچس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کو CA، CMA، CS، ACCA اور CLAT جیسے اعلیٰ پیشہ ورانہ کورسز کی مربوط کوچنگ کے ساتھ جوڑا گیا ہے، تاکہ طلبہ دورانِ تعلیم ہی اپنے مستقبل کے کیریئر کی مضبوط تیاری کر سکیں۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا منفرد تعلیمی نظام، تجربہ کار اساتذہ، کیریئر کونسلنگ اور پروفیشنل انٹیگریٹڈ کوچنگ طلبہ کو نہ صرف انٹرمیڈیٹ میں بہترین نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ انہیں اعلیٰ طلب والے پیشہ ورانہ کورسز کے لیے مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔

 

ادارے کی انتظامیہ نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی آئندہ بھی معیاری تعلیم اور مؤثر کیریئر رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو اکاؤنٹنگ، فنانس، کارپوریٹ مینجمنٹ اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں نمایاں کیریئر بنانے کے قابل بناتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button