جنرل نیوز

نوجوان کم از کم 5 سے 10 افراد کے فارمس کی خانہ پری کریں تاکہ غیرتعلیم یافتہ افراد اس سے استفادہ حاصل کرسکیں  سینئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان کی اپیل 

حلقہ اور ڈیویژن کی عوام کے انومریشن فارم ہر ایک تعلیم یافتہ

نوجوان کم از کم 5 سے 10 افراد کے فارمس کی خانہ پری کریں تاکہ غیرتعلیم یافتہ افراد اس سے استفادہ حاصل کرسکیں

سینئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان کی اپیل

 

 

نظام آباد:15/ جولائی (اردو لیکس) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی جامع نظر ثانی special intensive Revision

کے ضمن میں بی ایل اوز کی جانب سے فراہم کردہ انومریشن فارم کی تقسیم کے بعد اس کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خصوص میں ڈیویژن 47 پھولانگ نظام آباد کی بی ایل او شریمتی سویتا کو سنیئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان نے اپنا انومریشن فارم آن لائن کرنے کے بعد حوالے کیا۔ انہوں نے اپنے ایک علیحدہ بیان میں تمام رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے انومریشن فارم اپنے علاقہ کے بی ایل اوز کے حوالے کریں انہوں نے کہا کہ انومریشن فارم میں 2002 ء کی فہرست رائے دہندگان کے مطابق اپنا حلقہ اسمبلی، پارٹ نمبر، سریل نمبر خاص طور پر تحریر کریں۔ اگر 2002کی فہرست میں نام کی عدم شمولیت کے باوجود بی ایل اوز سے یا متعلقہ حلقہ میں قائم ہلپ ڈسک سنٹر سے معلومات حاصل کرتے ہوئے اپنے اینومرییشن فارم کی خانہ پوری کریں انہوں کہا کہ نے ریاست تلنگانہ بالخصوص نظام آباد کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے پرُ زور اپیل کی کہ وہ اپنے حلقہ اور ڈیویژن کی عوام کے انومریشن فارم ہر ایک نوجوان کم از کم 5 سے 10 افراد کو فارمس کو خانہ پری کریں تاکہ غیرتعلیم یافتہ افراد اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔ 2002 ء کی فہرست رائے دہندگان میں شامل نہ ہونے والے افراد بھی ہر حال میں انومریشن فارم حاصل ہونے پر اس کی خانہ پری کرتے ہوئے بی ایل اوز کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں 24سال بعد ایس آئی آر کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button