نیشنل
پوری جگن ناتھ رتھ یاترا میں بھگدڑ، ایک ہلاک 100 سے زائد زخمی

بھونیشور: ریاست اڈیشہ کے شہر پوری میں منعقد ہونے والی مشہور جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔
فوری ملی جانکاری کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کٹک کے انیل داس کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔



