جنرل نیوز

بی بی پیٹ کو 17.50 لاکھ روپے کے ویٹرنری دواخانے کی منظوری سرکاری مشیر محمد علی شبیر سے سرپنچ سادھویک سائناتھ کا اظہارِ تشکر

بی بی پیٹ کو 17.50 لاکھ روپے کے ویٹرنری دواخانے کی منظوری

سرکاری مشیر محمد علی شبیر سے سرپنچ سادھویک سائناتھ کا اظہارِ تشکر

 

کاماریڈی، 19 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ): بی بی پیٹ منڈل کے لیے 17.50 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے ویٹرنری دواخانہ کی منظوری دلوانے پر گرام پنچایت بی بی پیٹ کی سرپنچ سادھویک سائناتھ نے حیدرآباد میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر سرپنچ نے کہا کہ منڈل کے عوام اور مویشی پالک کسانوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ویٹرنری دواخانہ کی منظوری دلوانے میں محمد علی شبیر نے خصوصی دلچسپی لی، جس پر وہ اور بی بی پیٹ کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے دواخانہ کے قیام سے علاقے میں مویشیوں کو بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں گی

 

اور کسانوں کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔اس موقع پر مقامی وارڈ اراکین، کانگریس قائدین اور دیگر معززین بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button