جنرل نیوز

جامعہ دار الہدی میں طلبہ کی اخلاقی، تعلیمی اور دینی تربیت پر خصوصی نشست

جامعہ دار الہدی میں طلبہ کی اخلاقی، تعلیمی اور دینی تربیت پر خصوصی نشست

 

*ماہر تعلیم جناب حمید احساس اور حافظ وقاری حیات پاشاہ کے تربیتی خطابات*

 

جامعہ دار الہدی کے شعبہ حفظ و ناظرہ میں طلبہ کی اخلاقی، تعلیمی اور دینی تربیت کے موضوع پر ایک خصوصی تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست کی سرپرستی ایڈمنسٹریٹر جناب آصف محی الدین نے کی، جبکہ معروف ماہرِتعلیم جناب حمید احساس نے تربیتی خطاب کیا۔ اس موقع پر شعبہ حفظ و ناظرہ کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے

 

۔اپنے خطاب میں جناب حمید احساس نے طلبہ پر زور دیا کہ علم کے حصول کے لیے طلبِ علم، توجہ سے سننے کی عادت، اساتذہ کا ادب اور نظم و ضبط بنیادی تقاضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم نور ہے جبکہ گناہ اس کے حصول میں رکاوٹ بنتے ہیں، اس لیے ہر طالبِ علم کو جھوٹ، بدزبانی، چغلی، لڑائی جھگڑے، بے ادبی، سستی اور دیگر اخلاقی برائیوں سے بچتے ہوئے قرآنِ کریم کی تلاوت، ذکر و دعا اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے

 

۔ نشست کے دوران سوال و جواب کے ذریعے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور نمایاں جوابات دینے والے طلبہ کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔اختتامی کلمات میں حضرت مولانا حافظ وقاری حیات پاشاہ نے کہا کہ اس تربیتی سلسلے کا مقصد طلبہ میں ادب، نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اسباق کی باقاعدہ تیاری اور اساتذہ کی رہنمائی پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے ان ہدایات پر عمل کرنے کا عہد لیا، جبکہ دعا کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button