ایس آئی آر فارم جمع ہونے کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟

حیدرآباد: حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن کے دوران بہت سے ووٹرز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کا فارم بوتھ لیول آفیسر نے سرکاری ایپ کے ذریعے آن لائن جمع کیا ہے یا نہیں۔
جن افراد نے فارم خود آن لائن جمع کیا تھا انہیں فوراً تصدیقی پیغام موصول ہو گیا تھا۔ تاہم جنہوں نے کاغذی فارم اپنے BLO کو دیا وہ اس کی موجودہ حیثیت جاننا چاہتے ہیں۔
فارم کا اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔
ہوم پیج پر "Fill Enumeration Form” کے آپشن پر کلک کریں۔
اپنے موبائل نمبر یا EPIC (ووٹر آئی ڈی) نمبر سے لاگ اِن کریں۔
ڈراپ ڈاؤن مینو سے تلنگانہ منتخب کریں۔
اپنا EPIC نمبر درج کریں۔
اسٹیٹس کیسے سمجھیں؟
اگر ویب سائٹ پر آپ کا نام EPIC نمبر پارٹ نمبر وغیرہ نظر آئے اور ساتھ ہی موبائل نمبر درج کرنے کا آپشن آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا فارم ابھی تک BLO نے سرکاری ایپ کے ذریعے جمع نہیں کیا۔
اگر یہ پیغام ظاہر ہو:
"Your form has already been submitted. For more details contact your BLO.”
تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا فارم BLO نے کامیابی سے آن لائن جمع کر دیا ہے۔
اگر فارم ابھی ڈیجیٹائز نہیں ہوا؟
جن ووٹرس نے فارم BLO کو جمع کرایا ہے لیکن ابھی اس کا ریکارڈ آن لائن نظر نہیں آ رہا انہیں چند دن مزید انتظار کرنا ہوگا کیونکہ فارمز کی ڈیجیٹائزیشن کی آخری تاریخ 3 اگست مقرر کی گئی ہے۔
تلنگانہ میں SIR ڈیجیٹائزیشن کی تازہ صورتحال
ریاست میں جملہ ووٹرس:
3,38,26,448
20 جولائی تک ڈیجیٹائز کیے گئے فارم: 2,25,25,055
مجموعی ڈیجیٹائزیشن کی شرح: 66.59 فیصد



