تلنگانہ

عبید اللہ کوتوال کے ہاتھوں گدوال میں اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت 139 اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

تلنگانہ مائناریٹیز فنانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد عبید اللہ کوتوال نے آج گدوال ضلع میں اندرامّا مائناریٹی مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں 139 سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

 

اس موقع پر گدوال کے رکن اسمبلی کرشنا موہن ریڈی، میونسپل چیئرپرسن وجئے لکشمی، ڈی سی سی صدر سری راجیو ریڈی، ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر، ٹی جی ایم ایف سی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر اور کارپوریشن کے دیگر عہدیداران و ملازمین بھی موجود تھے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد عبید اللہ کوتوال نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب اے ریونت ریڈی اور وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز و اقلیتی بہبود جناب محمد اظہرالدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی خواتین کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے اور انہیں بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی یہ اسکیم حکومت کا ایک اہم اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سلائی مشینوں کی فراہمی سے مستفید ہونے والی خواتین اپنے گھروں سے روزگار حاصل کر سکیں گی، جس سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے خاندان کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button