نیشنل

سڑک حادثات میں ملک میں ہر گھنٹہ 21 اموات

نئی دہلی: گزشتہ سال ملک میں 5,13,563 سڑک حادثات پیش آئے جن میں اوسطاً ہر گھنٹے 21 افراد کی اموات ہوئیں۔

 

مرکزی حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2025 میں سڑک حادثات میں گزشتہ سال کے مقابلے سڑک حادثات میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پارلیمنٹ میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ

 

ملک میں اوسطاً ہر گھنٹے 59 سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سڑک حادثات میں 1,83,382 افراد ہلاک ہوئے۔

 

ریاست وار اعداد و شمار کے مطابق، تمل ناڈو میں ملک میں سب سے زیادہ 71,387 سڑک حادثات پیش آئے جبکہ اتر پردیش میں 27,550 اموات ہوئیں جو ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button