نیشنل

‘مودی سے سوال کرنے کی آپ میں ہمت ہے؟’ گودی میڈیا پر برس پڑئیں پرینکا گاندھی

نئی دہلی: پارلیمنٹ سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو  گودی میڈیا کے نمائندوں نے گھیر لیا اور نوجوانوں کے احتجاج پر سوالات کی بوچھار کر دی۔

 

پرینکا گاندھی نے میڈیا کے سوالوں پر کافی برہم ہوکر ان پر برس پڑییں اور ان پر سوالات کی بوچھار کردی اور  کہا کہ”مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟ اگر ہمت ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھیں کہ وہ پارلیمنٹ کیوں نہیں آ رہے۔ بی جے پی کے وزراء سے سوال کریں کہ وہ خاموش کیوں ہیں، اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے پوچھیں کہ وہ استعفیٰ کب دیں گے۔ کیا آپ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا کہ طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کیوں ہو رہی ہے؟” آپ میں سے کسی نے ان سے یہ سوال کیا؟”

 

پرینکا گاندھی نے مزید کہا، "مجھ سے سوال کرنے سے پہلے حکومت سے جواب مانگیے۔ پہلے مودی، دھرمیندر پردھان اور امت شاہ سے یہ سوالات پوچھیں، پھر میرے پاس آئیے۔”

 

انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر میں نوجوان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں تو حکومت سے جواب طلب کرنے کے بجائے میڈیا اپوزیشن سے سوالات کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button