ایڈیٹر نیوز کلب احمد کمال اشرف کے فرزند محمد کمال اشرف کی شادی

حیدرآباد ۔ سابق سپر نٹنڈنٹ نظامیہ طبی کالج چار مینار محمدشفیع بیدل حیدر آبادی شاگرد خاص صفی اورنگ آبادی کے پوتے اور ایڈیٹر نیوز کلب احمد کمال اشرف کے فرزند محمد کمال اشرف ایم ایس ایم آئی ٹی ( یوایس اے) کی شادی شیخ مقصود کی دختر سارار مشا مقصود کے ساتھ انجام پائی ۔
دعوت ولیمہ میں جس کا اہتمام راج محل شمس آباد میں کیا گیا عزیز و اقارب اور دوست احباب کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی۔ تصاویر میں نوشہ محمد کمال اشرف، والد نوشه احمد کمال اشرف، ممتاز سیاستدان انڈین نیشنل کانگریس روہن ریڈی، کانگریس سوشیل میڈیا انچارج حلقہ پارلیمنٹ حیدر آباد محمد فیضان قریشی ، یوتھ لیڈر انڈین نیشنل کانگریس محمد یوسف خان
دولہن کے والد شیخ مقصود اور برادران شیخ یاسر و شیخ مدثر ، بانی حج اینڈ عمرہ سرویسیس رشید احمد المعروف احمد بھائی اور اس ٹراویل ایجنسی کے سی ای او صالح بن عمر (صدیق بھائی) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
نوشہ کے تایا محمد وحید الدین حسن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔




