تلنگانہ
بجلی گرنے سے خاتون ہلاک دیگر 2 زخمی۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے بومراس پیٹ منڈل کے ٹیکولا گڈہ تانڈہ کی رہنے والی للیتا بائی (32) بجلی گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئی۔
للیتا بائی اسی تانڈہ کے کشن نائک کے کھیت میں کام کیلئے گئی ہوئی تھی۔ شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہونے پر وہ قریب ہی ایک درخت کے نیچے پناہ لینے کیلئے چلی گئیں۔
اسی دوران درخت کے قریب بجلی گری جس کے نتیجے میں خاتون کی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں کشن نائک کے علاوہ مزدوری کے لیے آئی ہوئی ایک اور خاتون بھی زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو کوڑنگل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔



