الحاج شریف احمد موظف سب انسپکٹر آف پولیس حیدرآباد کا انتقال

حیدرآباد ۔الحاج شریف احمد صاحب موظف سب انسپکٹر آف پولیس حیدرآباد ولدِ مرحوم الحاج پیر محمد صاحب (سابق فوجی، انڈین آرمی)، عمر 75 سال کا طویل علالت کے بعد 12 اگست 2026 کو یشودھا ہاسپٹل، ہائی ٹیک سٹی، حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔
الحاج حسن احمد صاحب سابق سب انسپکٹر پولیس، حیدرآباد، الحاج السلیم صاحب مجلس کے سینئر لیڈر کے بڑے بھائی تھے۔
مرحوم نے حیدرآباد سٹی پولیس میں 37 سالہ ایماندارانہ، مخلصانہ اور بے داغ خدمات انجام دیں اور کرائم برانچ، سینٹرل کرائم ہیڈ آفس، بشیر باغ سے سبکدوش ہوئے۔مرحوم کے پسماندگان میں 3 بیٹے، 2 بیٹیاں، 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔
نمازِ جنازہ جمعرات 13 اگست 2026 بعد نمازِ ظہر مسجد شامہ روق، میسکو کالج کے بالمقابل، کاروان پرانا پل روڈ، حیدرآباد میں ادا کی جائے گیتدفین آبائی قبرستان، مستعد پورہ میں عمل میں آئے گی۔
مزید تفصیلات کیلئے
حسن احمد: 7981122002
عثمان احمد: 9908177460
سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔



