جنرل نیوز

جنگ آزادی میں علماء کرام کا نمایاں رول قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی عوام حریت فکر و عمل کا جذبہ پیدا کیا 

جنگ آزادی میں علماء کرام کا نمایاں رول

قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی عوام حریت فکر و عمل کا جذبہ پیدا کیا

جمعیتہ العلماء نظام آباد کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب مقررین کا خطاب

 

نظام آباد15/اگست (اُردو لیکس )

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے دفتر پر 80واں جشنِ آزادی نہایت عقیدت، جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس اس موقع پر علماء، ذمہ دارانِ جمعیۃ، سماجی شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی اور وطنِ عزیز کی آزادی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔

 

مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے قومی پرچم لہرایا اور قومی گیت جناگنا پڑھا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سمیع اللہ قاسمی کہا کہ جنگِ آزادی میں مسلمانوں اور بالخصوص علماءِ کرام کے نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادیٔ ہند کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں، جدوجہد، ایثار اور بے مثال حوصلے کے تذکروں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔

 

انہوں نے کہا ہمارے اکابر علماء نے آزادی کے حصول کے لیے نہ صرف اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں بلکہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور عوام میں حریتِ فکر و عمل کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، اس کی قدر و حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

 

ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی، امن و امان، باہمی اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وطن سے محبت صرف نعروں تک محدود نہ ہو بلکہ اپنے کردار، خدمت، دیانت داری اور ذمہ دارانہ شہری رویے کے ذریعے اس کا عملی اظہار ہونا چاہیے۔

مولانا سید سمیع اللہ قاسمی نے ملک کے تمام شہریوں کوجشن ارادی کی مبارکباد پیش کی

 

مولانا اسماعیل عارفی، صدر حج سوسائٹی نظام آباد، مفتی شیخ محمود قاسمی، صدر اصلاحِ معاشرہ، حافظ عتیق احمد، کمشنر جمعیۃ یوتھ کلب، اور نصیر الدین، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے مقررین نے اپنے خطابات میں آزادیٔ وطن کے لیے جدوجہد کرنے والے اکابرین، علماء، مجاہدین اور ذمہ داران کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اس کے پیچھے بے شمار بزرگوں کی قربانیاں، مسلسل جدوجہد اور وطن سے بے لوث محبت کارفرما ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو آزادی کی تاریخ اور اس کے حقیقی پس منظر سے روشناس کرایا جائے، تاکہ وہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کی قدر بھی کرے اور ملک و ملت کی تعمیر میں مثبت کردار بھی ادا کرے۔

 

مقررین نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ موجودہ دور میں ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اتحاد، امن، تعلیم، اخلاق، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مختلف مذاہب، طبقات اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے درمیان محبت اور اعتماد ہی ایک مضبوط اور مستحکم ہندوستان کی بنیاد بن سکتا ہے۔

 

تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی سالمیت، امن و خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں گے۔ اس موقع پر ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔

 

آخر میں ملک کی ترقی، امن، خوشحالی، سالمیت اور تمام باشندگانِ وطن کے بہتر مستقبل کے لیے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ جمیعۃ علماء ضلع نظام آباد کے دفتر پر منعقد ہونے والی یہ تقریب آزادی کے جذبے، اکابر کی قربانیوں کی یاد اور وطن سے محبت کے عزم کو تازہ کرنے کا ایک خوبصورت اور بامقصد ذریعہ ثابت ہوئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالناصر قاسمی آرگنائز جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد مولانا واصف ایوبی مولانا ثناء اللہ قاسمی مولانا زبیر مدنی اسماعیل ایرن

 

حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ عبدالولی مظہری حافظ واصف حافظ عامر پٹیل حافظ شعیب حافظ خواجہ صہیب عبداللہ انجینر مولوی اسامہ ودیگر اراکین جمعیتہ علماء و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button