نارائن پیٹ میں 17 اگست کو عظیم الشان جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ

نارائن پیٹ میں عظیم الشان جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ
نارائن پیٹ: 16 اگست (اردو لیکس) شہر نارائن پیٹ میں عظیم الشان جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد 17 اگست 2026ء بروز پیر، بعد نمازِ مغرب مسجد عمر بن خطابؓ، شاتاواہانہ کالونی میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہِ تقی باباؒ، نارائن پیٹ فرمائیں گے۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی و مقرر نجیبِ اہلِ سنت، شعلہ بیان حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری صاحب قبلہ، نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، حیدرآباد ہوں گے۔
اس موقع پر حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی صاحب قبلہ، ناظم مدرسہ دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ، اور حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد فاروق بن مخاشن صاحب قبلہ، امام و خطیب مسجد عمر بن خطابؓ، نارائن پیٹ بھی خطاب فرمائیں گے۔
جلسہ کی نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ صاحب، گورنمنٹ لیکچرر، انجام دیں گے۔ منتظمین کے مطابق جلسہ کے اختتام پر رات 9:30 بجے نمازِ عشاء ادا کی جائے گی۔ انہوں نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ایمان کو تازگی بخشیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔



