مکتھل میں اسمارٹ راشن کارڈز کی تقسیم، غریب خاندانوں کو معیاری چاول کی فراہمی حکومت کی ترجیح

مکتھل 16/اگست (اردو لیکس نیوز) مکتھل آج مستقر مکتھل کے نہرو گنج کے احاطے میں واقع راشن دکان نمبر-6، ڈیلر سواتی امر ریڈی کی راشن شاپ پر ایک سمارٹ راشن کارڈ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میونسپل چیئرپرسن وکیتی منسا ہنمنتو نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مستحقین میں سمارٹ راشن کارڈ تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت ہر غریب خاندان کو معیاری چاول فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے کہ ہر مستحق کو راشن کارڈ دستیاب ہوں۔
اس موقع پراے ایم سی کے وائس چیئرمین بی گنیش کمار، سینئر لیڈر کٹا سریش، کونسلر سری ودیا نیلا گوڈ، رحیم پٹیل، نیلپا، مہیش کمار، وینکٹیش، سریتھا گووند راؤ، پی کے نرسمہا، امر ریڈی، آر ایم پی شنکر، اے ایم سی ڈائرکٹر محمد فیاض، ایم سری نواس، کوآپشن ممبرشمش الدین، کانگریس پارٹی قاٸدین،حسام الدین، ناگاراجو، ڈنڈو وینکٹ ریڈی، برہان، کرومورتی، نادر پٹیل اور دیگر کانگریس قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔




