جنرل نیوز

تلنگانہ حکومت میں نامزد عہدے کے لیے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی نمائندگی

تلنگانہ حکومت میں نامزد عہدے کے لیے محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی نمائندگی

 

یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ سے سینئر ایڈوکیٹ، صحافی اور کانگریس کے سرگرم قائد محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت میں ریاستی سطح کے کسی نامزد عہدے پر تقرری کے لیے نمائندگی کی

 

۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 32 برس سے زائد عرصہ سے عوامی و سیاسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور جنگاؤں ضلع و سابقہ ورنگل ضلع میں عوام کے درمیان مضبوط روابط رکھتے ہیں۔ محمد جمال شریف نے کہا کہ انہوں نے اقلیتی بہبود، سماجی انصاف، دیہی ترقی، نوجوانوں کے مسائل، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے استحکام کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ وہ بی کام، ایم اے اردو، ایل ایل بی اور ڈی سی جے کی تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں اور جنگاؤں و ورنگل کی عدالتوں میں دیوانی و فوجداری مقدمات کی پیروی کے ساتھ غریب اور ضرورت مند افراد کو قانونی امداد بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ 36 برس سے اردو صحافت سے وابستہ صحافتی خدمات انجام دیتے ہوئے اقلیتی مسائل، عوامی مشکلات اور دیہی مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں ان کا سیاسی سفر 1992 میں این ایس یو آئی ورنگل کے ضلع سکریٹری کی حیثیت سے شروع ہوا

 

۔ بعد ازاں یوتھ کانگریس سکریٹری، اے پی کانگریس اقلیتی محکمہ کے جوائنٹ کنوینر، ضلع کانگریس کمیٹی کے رکن، اے پی یوتھ کانگریس کے ایگزیکٹیو رکن، جنگاؤں میونسپلٹی کے کو اپشن رکن اور سابقہ ورنگل ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے کنوینر سمیت مختلف ذمہ داریاں انجام دیں۔ 2013 سے 2017 تک سابقہ ورنگل ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر اور 2017 سے 2023 تک جنگاؤں ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر رہے، جبکہ 2023 سے ٹی پی سی سی اقلیتی محکمہ کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ aur Jangaon District Congress Committee kay Secretary bhi hain ..انہوں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھونگیر پارلیمانی حلقہ کے ٹی پی سی سی کوآرڈینیٹر اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اقلیتی کانگریس انچارج کی حیثیت سے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کرنے کا بھی ذکر کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ 2025 کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں بھی اقلیتی امور کے انچارج اور مبصر کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دی۔ محمد جمال شریف نے تلنگانہ ریاستی تحریک کے دوران احتجاجی پروگراموں میں شرکت، علحدہ تلنگانہ کے حق میں ریلیوں، جلسوں اور دھرنوں کے انعقاد اور اقلیتوں کے 12 فیصد تحفظات کے مطالبے کے لیے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرنے کا بھی ذکر کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے کانگریس نظریات سے وابستہ رہتے ہوئے انہوں نے غریب اقلیتی طلبہ میں تعلیمی کٹس تقسیم کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے، اردو سیمینار، مشاعرے اور اقلیتی اجتماعات منعقد کرنے کے علاوہ عوام کو سرکاری فلاحی اسکیموں سے استفادہ دلانے کے لیے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

 

محمد جمال شریف نے اپنے طویل سیاسی، قانونی، صحافتی اور سماجی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت میں ریاستی سطح کے کسی نامزد عہدے کی ذمہ داری سونپنے کی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ سے اپیل کی۔ اس موقع پر عبدالمنان رضی کے علاوہ سینیئر صحافی محمد جاوید علی بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button