جنرل نیوز

ملک کے معروف عالم دین حضرت مفتی فاروق صاحب مدنی کا دورہ کھمم شہر

حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ملک کے معروف عالم دین محدث کبیر و مقرر شیریں بیان حضرت مولانا مفتی فاروق صاحب مدنی شیخ الحدیث دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات کا 21 اگست بروز جمعہ کھمم شہر آمد کے موقع پر مسجد حلیمہ خاتون کھمم میں حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا قبل از جمعہ 12.50 تا 1.30 بجے تک موجودہ حالات پر کلیدی خطاب ہوگا انتظامی کمیٹی مسجد حلیمہ خاتون کھمم نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر حضرت مفتی صاحب کے بیان سے استفادہ فرمائیں بعد نماز مغرب مسجد عزیز ملت رحمت اللہ علیہ احاطہ مدرسہ اسلامیہ دارلعلوم کھمم میں متحدہ کھمم ضلع کے حافظ استاذ العلماء والحفاظ حضرت حافظ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی حیات و خدمات کے تذکرہ کے ضمن میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے بعنوان اکابر کے نقوق و خدمات اور ہماری ذمداریاں تعزیتی اجلاس سے حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا خطاب ہوگا حافظ محمد جواد احمد نے کھمم شہر کے علماء حفاظ ائمہ مساجد اور دانشورانِ سے گزارش کی ہے کہ وقت مقررہ پر تعزیتی اجلاس میں شرکت فرماکر حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے خطاب سے استفادہ کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button