محبوب نگر میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یومِ پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
محمد فرید صدیقی
محبوب نگر (20 اگست): سابق وزیر اعظم ہند، بھارت رتن آنجہانی شری راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر محبوب نگر ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر شری اے سنجیو مودی راج نے اشوک ٹاکیز چوراہے پر واقع راجیو گاندھی کے مجسمے پر پھول مالائیں چڑھا کر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں ضلع کانگریس پارٹی دفتر میں بھی پارٹی قائدین کے ہمراہ آنجہانی قائد کی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سی صدر سنجیو مودی راج نے کہا کہ راجیو گاندھی نے جدید بھارت کی تعمیر کی مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلاتی انقلاب کا آغاز کر کے نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع پیدا کیے۔ مزید برآں، 18 سال کی عمر میں ووٹ کے حق کی فراہمی اور پنچایتی راج نظام کو مستحکم کرنا ان کے تاریخی اور انقلابی اقدامات میں شامل ہیں۔ ان کے نظریات اور خدمات آج کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اس تقریب میں میئر گملہ ممتا سرینواس، ریاستی جنرل سیکریٹری اے پی متھن ریڈی، ڈی سی سی نائب صدر بیکاری مدھوسودن ریڈی، ٹی پی سی سی کے ترجمان ظہیر اختر، ضلع لائبریری چیئرمین ملو نرسمہا ریڈی، ڈی سی سی جنرل سیکریٹریز ستور چندر کمار گوڑ، سائی بابا، دھوما پرمیش، کلیم، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بیکاری انیتا مدھوسودن ریڈی، سابق میونسپل چیئرمین آنند گوڑ، سینئر کانگریس لیڈران ونود کمار، پرتاپ گوڑ، میڈیا سیل کے سی جے بینہر، کارپوریٹر سی جے پوجیتا، آویز، غلام ظہیر، ایم پی پروین کمار، منڈل صدور مہندر، انتا لکشما ریڈی، مہیلا کانگریس صدر وسنتھا، ضلع مہیلا صدر وسنتھا، اور مہیلا صدر وسنتھا، ضلع متسیہ شاکھا صدر گونیلا سرینواس اور ٹی سی سرینواس شریک رہے
۔ ان کے ہمراہ کانگریس قائدین عبداللہ، کنچیمی لکشمن، کوٹلہ چندریا، مرلی گوڑ، ریاض الدین، ابرار، ہریناتھ، وینکٹ لکشمی، اوشا رانی، گنگی ریڈی، بسید، اکبر، گنجی انجنیلو، مشتاق علی، آشو، جگدیش، گوپال یادو، پیر ایم ڈی عادک، رامچندر، ماسنا، کرشنایا، شیکھر ریڈی، ونے کمار، وڈلا راکیش، گلوکار انجی اور دیگر کانگریس قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔



