کاماریڈی میں ٹو وہیلر میکانک یونین کو رکن اسمبل وینکٹ رمنا ریڈی نے وعدہ کے مطابق پلاٹ رجسٹریشن کرویا

کاماریڈی میں ٹو وہیلر میکانک یونین کو رکن اسمبل وینکٹ رمنا ریڈی نے وعدہ کے مطابق پلاٹ رجسٹریشن کرویا
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ) ٹو وہیلر مکینک یونین کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کاماریڈی کے بابا گوڑ کلیان منڈپم میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین نے بتایا کہ سابق میں کاماریڈی رکن اسمبلی کٹی پلی وینکٹ رمنا ریڈی کی جانب سے یونین کو پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا
تھا، جس کے مطابق پلاٹ کی رجسٹریشن مکمل کرکے اس کے دستاویزات یونین کے ارکان کے حوالے کیے گئے۔بی جے پی قائدین نے کہا کہ کاماریڈی شہر میں مختلف یونینوں کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھانے کے مقصد سے انہیں اراضی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا
۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ کی رجسٹریشن کے اخراجات بھی خود برداشت کرتے ہوئے وعدہ پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے یونین کے ارکان پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور فراہم کردہ اراضی پر ایک بہتر عمارت تعمیر کرکے اسے آنے والی نسلوں کے لیے مفید بنائیں



