ایجوکیشن
نصرت فاطمہ کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 21 اگست (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب
شعبۂ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کی اسکالر نصرت فاطمہ دختر ڈاکٹر جی عبدالحق کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ”ڈیپ لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے
ڈیجیٹل امیج کی خصوصیت نکالنا اور درجہ بندی “ تھا۔ پروفیسر پردیپ کمار، صدر شعبہ ان کے نگران تھے۔



