جنرل نیوز

میلاد النبی صلعم کے موقع سے دو افراد کو ٹھیلہ بنڈی کی فراہمی -مستحق افراد نے اظہار تشکر کیا

ایف ایم ایس ویلفیر ٹرسٹ کی عوامی خدمات - معاونین سے اظہار ممنونیت - نواب حسن نواز خان عارف اور شیفا عصمت کا بیان

حیدرآباد 27- اگست( اردولیکس) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں انسانی ہمدردی کو بڑی ہی اہمیت دی گئی ہے ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی ہمیشہ خبرگیری کرتے رہیں اور اپنی طرف سے اور لوگوں کے تعاون سے ضرورت مندوں کی جس حد تک بھی مدد کی جا سکتی ہے

 

ضرور مدد کریں ان خیالات کا اظہار فاؤنڈر ایف ایم ایس ٹرسٹ نواب حسن نواز خان عارف کے علاوہ محترمہ شیفا عصمتshaifa ismath نے کیا انہوں نے بتایا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع سے غریب و مستحق افراد کو حقیقی خوشی پہنچانے کے مقصد سے ٹرسٹ نے عوامی تعاون کے ذریعے دو افراد میں ٹھیلہ بنڈیاں تقسیم کی ہیں ملک پیٹ کے رہنے والے جناب سید چاند جن کی چار بیٹیاں ہیں وہ اپنی بیٹیوں کی کفالت کے سلسلے میں کافی فکر مند تھے

 

وہ ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ سے رجوع ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ بہت محنت مزدوری کے باوجود بھی وہ اپنی بیوی اور چار بیٹیوں کے گھریلو اخراجات تکمیل کرنے میں کافی مشکلات محسوس کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ کہ وہ ایک کپڑے کی دکان پر کام کرتے ہیں لیکن انہیں یومیہ اجرت بہت ہی کم ملتی ہے اس لیے انہیں اگر کوئی ذاتی کاروبار سے وابستہ کر دیا جائے تو وہ اہل خیر حضرات کے ممنون و مشکور رہیں گے انہوں نے اہل خیر حضرات کے حق میں ہر نماز کے بعد دعائیں کرنے کا بھی تذکرہ کیا

 

اور کہا کہ مجھے ذاتی کاروبار کے سلسلے میں جو بھی مدد ملے گی میں ان کا ممنون رہوں گا اسی لیے ان کو ایف ایم ایس ویلفیئر ٹرسٹ نے نہ صرف ایک ٹھیلہ بنڈی کا انتظام کیا بلکہ اس پر بہت ساری ترکاریوں کا بھی انتظام کرتے ہوئے انہیں فروخت کرنے اور اپنی آمدنی کا ذریعہ بنانے کا موقع فراہم کیا اسی طرح چنچلل گوڑہ علاقے کے رہنے والے محمدا جی ولد بابو میاں بھی ایف ایم ایس ویلفیئر ٹرسٹ سے رجوع ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کرائے کا آٹو چلاتے ہیں طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ آٹو نہیں چلا سکتے

 

اور آٹو کا کرایہ بھی برابر ادا نہیں کر سکتے اسی لیے ان کو بھی ٹرسٹ کی جانب سے ایک بنڈی کے ساتھ ترکاریاں فراہم کی گئیں ان دو بنڈیوں کو لے کر دونوں احباب کافی خوش ہوئے اور ٹرسٹ کے علاوہ جو لوگ ٹرسٹ کا تعاون کرتے ہیں ان کے حق میں ڈھیر ساری دعائیں دیے نواب حسن نواز خان عارف اور محترمہ شیفاعصمت نے بتایا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ہی العظیم کالونی نزد پہاڑی شریف میں بڑے پیمانے پر ایک اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر لاکھوں کے مصارف عائد ہو رہے ہیں

 

مالیہ کی کمی کے پیش نظر تعمیری کام میں رکاوٹ آگئی ہے اگر اہل خیر حضرات بذات خود معائنہ و مشاہدہ کریں اور تعمیری اشیاء اور مالی تعاون سے مدد کریں تو یہ عظیم پراجکٹس بہت جلد تکمیل پا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں اسلامک سنٹر کے علاوہ اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں بزرگوں اور نادار و یتیم افراد کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ ایک ٹیلرنگ سنٹر کے قیام کا بھی منصوبہ ہے جس سے لڑکیاں اور خواتین ٹیلرنگ کی تربیت پانے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو جائیں گی

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع سے تمام عامتہ المسلمین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایف ایم ٹرسٹ کا بھرپور تعاون کریں اور عوامی جذبے اور خدمت کے تحت انجام دیے جانے والے کاموں میں بھرپور تعاون کریں ٹرسٹ ہندوستان بھر کے مختلف ریاستوں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہےاہل خیر حضرات اپنے تعاون کے لیے فون نمبر

8919434863

پر یا

7207697486

پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button