ایجوکیشن

تلنگانہ میں ٹیچرس کیلئے TET 2026 امتحانات کا شیڈول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں ان سروس ٹیچرس کے لیے منعقد کیے جانے والے TET 2026 امتحانات کا شیڈول محکمۂ تعلیمات نے جاری کردیا ہے۔

 

محکمۂ تعلیمات نے بتایا کہ 8 اور 9 ستمبر کو تین شفٹوں میں TET امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات صبح 9 بجے سے 11:30 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔8 ستمبر کو تلگو اور انگریزی میڈیم میں پیپر-1 اور پیپر-2 کے امتحانات ہوں گے

 

جبکہ 9 ستمبر کو دیگر میڈیمس کے پیپر-2 کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔مجموعی طور پر 24,983 امیدوار ان سروس ٹیچرس TET امتحانات میں شرکت کریں گے۔مزید مکمل معلومات کے لیے امیدواروں کو تلنگانہ محکمہ تعلیمات کی ویب سائیٹ دیکھنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button