رامیشورم پلی پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی کی نئی انتظامی کمیٹی کی حلف برداری، کسانوں کی فلاح کانگریس حکومت کی اولین ترجیح: محمد علی شبیر

رامیشورم پلی پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی کی نئی انتظامی کمیٹی کی حلف برداری، کسانوں کی فلاح کانگریس حکومت کی اولین ترجیح: محمد علی شبیر
کاماریڈی، 29 اگست (سید کوثر علی کی رپورٹ): بھکّنور منڈل کے رامیشورم پلی پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی کی نئی انتظامی کمیٹی کی حلف برداری تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں حکومت کے مشیر محمد علی شبیر اور ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر نے شرکت کی۔
نومنتخب PACS چیئرمین بدّام اندرکرن ریڈی نے حلف لیا، جبکہ دیگر اراکین نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کانگریس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ PACS کو صرف قرض فراہم کرنے والے ادارے تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے کسانوں کے مسائل کے حل اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مرکز بننا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ کاماریڈی حلقہ میں ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکول اینڈ کالج کے قیام کے لیے 200 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، جسے بھکّنور علاقے میں قائم کیا جائے گا۔
رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر نے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے نئی PACS انتظامیہ پر زور دیا کہ کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی سہولیات بروقت فراہم کرتے ہوئے ان کی بھرپور خدمت کی جائے۔
تقریب میں ضلع لائبریری چیئرمین مدّی چندرکانت ریڈی، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری بدّام اندرکرن ریڈی، سابق ڈی سی سی صدر کیلاس سرینواس، سابق ڈی سی سی بی صدر ایڈلا راج ریڈی، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین راجو، کانگریس قائدین نریندر ریڈی، بھیم ریڈی، گوڑم سرینواس ریڈی اور ایرینی سندیپ کے علاوہ سوسائٹی چیئرمین، سرپنچ، عوامی نمائندے، کانگریس قائدین و کارکنان اور بڑی تعداد میں کسان و مقامی افراد موجود تھے۔




