تلنگانہ

پارٹی سے اخراج کے بعد مرزا رحمت بیگ کا رد عمل

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین سے خارج کرنے کے بعد مرزا رحمت بیگ نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ

 

اس وقت عمرہ کیلئے ارکان خاندان کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ہیں اور دس دن تک ان کا قیام ہے۔ انھوں نے ویڈیو میں کہا’’میں اس وقت مکہ مکرمہ میں ہوں۔ میں 26 اگست کی رات اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ 10 دن کے لیے عمرہ ادا کرنے یہاں آیا ہوں۔

 

اسی دوران حیدرآباد میں میرے دوستوں نے مجھے فون کرکے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کچھ فحش ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ یہ غلط ہے کچھ لوگ میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔

 

یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔‘‘بیگ نے الزام عائد کیا کہ ان ویڈیوز کو انہیں اور ان کی پارٹی کو بدنام کرنے کے مقصد سے جاری کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ’’میں ان ویڈیوز کے خلاف سائبر کرائم پولیس اور گولکنڈہ پولیس میں پہلے ہی شکایت درج کرا چکا ہوں، اور معاملہ زیرِ تفتیش ہے۔‘‘ اسی دوران بی جے پی قائدین نے الزامات عائد کئے ہیں کہ رحمت بیگ نے

 

ایک کم عمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پارٹی کے ریاستی صدر رام چندر راو اور ملعون راجہ سنگھ نے رحمت بیگ پر یہ الزام لگائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button