ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ ورلڈ روبویٹیک اولمپیاڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا

حیدرآباد ۔ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ ورلڈ روبویٹیک اولمپیاڈ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔ حیدرآبادمیں ہونے والے۔ڈبلیوآر او۔ نیشنلس میں ڈان ہائی اسکول کی سینئر س ٹیم نے اسپیشل۔ پریسیشن اینڈ پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا اور ڈبلیوآر او اوپن کیٹگیری میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے کوالیفائی بھی کیا۔
امید کی جارہی ہے کہ ورلڈ روبوٹیک اولمپیاڈ کا اوپن کیگیٹری راونڈ اکٹوبر میں ہوگا۔ چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوٹ فضل الرحمان خرم اور ڈائریکٹر وسیع الرحمان نے اس شاندار کارنامے پر ڈان اسکول کی روبوٹیکس ٹیم او ر کوچس خاص طورپر فراز محی الدین۔سید عظیم الدین اور حذیفہ کومبارکباددی۔ ڈان اسکول مسلسل تین سال سے ڈبلیوآر او نیشنلس میں حصہ لے رہا ہے اور نمایا ں مقام حاصل کررہا ہے۔
ڈان اسکول میں روبوٹیکس کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ جو موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت ہے۔ ڈان اسکول میں روبوٹیک کلاسس کے اہتمام میں تاوس فاونڈیشن کا بھی تعاون حاصل ہوتاہے۔ جی ایم آر۔ ارینا میں ہونے والے نیشنلس میں ڈان اسکول کی ٹیم نے پانچ زمروں میں حصہ لیا۔
دسویں جماعت کے محمد اکامام صدیقی۔ محمد ریان۔ اورنویں جماعت کے محمدفیضان کی ٹیم نے ایکوریسی اینڈ پریسیشن ایوارڈ حاصل کیا۔



