جنرل نیوز

اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے گروپ 1، 2، 3، 4 کی مفت کوچنگ، درخواستوں کی آخری تاریخ 14 ستمبر

اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے گروپ 1، 2، 3، 4 کی مفت کوچنگ، درخواستوں کی آخری تاریخ 14 ستمبر

 

نظام آباد: 29 اگست (اردو لیکس) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نظام آباد کے کرشناوینی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل، وکیشنل کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کی جانب سے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے گروپ 1، 2، 3 اور 4 کی سرکاری ملازمتوں کے لیے مفت بیسک جنرل اسٹڈیز فاؤنڈیشن کوچنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس کوچنگ کا مقصد مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے گروپ 1، 2، 3 اور 4 کے امتحانات کی تیاری میں نوجوانوں کی مدد کرنا اور انہیں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے تیار کرنا ہے۔ مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، پارسیوں، جین اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والے اہل امیدوار اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور سرکاری ملازمتوں کے خواہش مند امیدواروں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ خواہش مند امیدوار 14 ستمبر کو شام 5 بجے تک درخواست کے ساتھ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کے میموز، ایک پاسپورٹ سائز تصویر اور آدھار کارڈ کی نقول جمع کراسکتے ہیں۔ امیدواروں کو تمام اصل اسناد کے ساتھ تلنگانہ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل، احاطہ اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج، نامپلی، حیدرآباد سے رجوع کرنا ہوگا۔

 

مفت کوچنگ کا آغاز 15 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ اس جنرل اسٹڈیز فاؤنڈیشن کورس کے لیے ریاست بھر میں مجموعی طور پر 100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

 

مزید تفصیلات کے لیے دفتری اوقات صبح 10:30 بجے سے شام 5 بجے تک فون نمبر 040-23236112 یا 9059050062 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار directormscccctelangana@gmail.com پر ای میل کے ذریعے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button