نظام آباد میں کل ٹی آرایس کی تاریخی پنچا جنیم سنکلپ سبھا عوام شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔ پارٹی کے اقلیتی قائدین کا بیان

نظام آباد میں کل ٹی آرایس کی تاریخی پنچا جنیم سنکلپ سبھا
عوام شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔ پارٹی کے اقلیتی قائدین کا بیان
نظام آباد: کلکٹریٹ گراؤنڈ نظام آباد میں 31 اگست پیر کو سہ پہر 3 بجے منعقد شدنی تاریخی پنچا جنیم سنکلپ سبھا کے انتظامات کا ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے معائنہ کیا۔
یہ عظیم الشان تقریب ٹی آر ایس پارٹی چیف کلواکنٹلہ کویتا کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ اقلیتی قائدین نے بتایا کہ تقریب انتہائی شاندار پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کے قیام کے بعد کلواکنٹلہ کویتا کا نظام آباد کا یہ پہلا دورہ ہے
۔ اقلیتی قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔ اس موقع پر محمد صہیب قومی میڈیا ترجمان، ایم اے اشفاق قومی میڈیا ترجمان، سید متین احمدسینئر ٹی آر ایس قائدکے علاوہ حامد انجینئراقلیتی قائد موجود تھے۔



