تلنگانہ

رحمت بیگ کو ایک اور جھٹکہ – مجلس کے رکن اسمبلی محمد مبین راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مقرر

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے جماعت سے خارج کردہ رکن کونسل مرزا رحمت بیگ کی بہادرپورہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی جناب محمد مبین کو راجندر نگر اسمبلی حلقہ کا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے سرکاری اعلان جاری کیا گی

 

ا۔اعلان کے مطابق محمد مبین کو راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں مجلس پارٹی کی نمائندگی کرنے کے علاوہ پارٹی کے تنظیمی امور انجام دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وہ حلقہ میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور عہدیداران و کارکنوں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کریں گے۔

 

مجلس نے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے تمام پارٹی عہدیداران اور ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں محمد مبین سے رابطہ اور تعاون کریں۔ پارٹی نے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ حلقہ میں پارٹی کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نومقرر انچارج کے ساتھ مکمل تال میل برقرار رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button