بی آر ایس رکن راجیہ سبھا ودی راجو روی چندرا کی محمد تاج الدین مرحوم کے مکان آمد، افراد خاندان سے اظہارِ تعزیت

بی آر ایس رکن راجیہ سبھا ودی راجو روی چندرا کی محمد تاج الدین مرحوم کے مکان آمد، افراد خاندان سے اظہارِ تعزیت
کھمم: بی آر ایس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا اور مشہور صنعت کار ودی راجو روی چندرا نے مرحوم محمد تاج الدین کے مکان پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جاریہ ماہ کی 24 تاریخ کو بی آر ایس پارٹی کے کھمم ضلع اقلیتی صدر محمد تاج الدین کا قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا تھا۔
اس موقع پر ودی راجو روی چندرا نے کہا کہ محمد تاج الدین کے اچانک انتقال سے بی آر ایس پارٹی اور متحدہ کھمم ضلع کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم تاج الدین نے بی آر ایس پارٹی کے لیے اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مخلصانہ جدوجہد کی۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مرحوم کے افراد خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر ہمیشہ ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔



