جنرل نیوز

گنیش اتسو پُرامن و محفوظ انداز میں منائیں: “ایس پی راجیش چندر” ،ڈی جے پر پابندی، منڈپوں پر سی سی ٹی وی اور رات میں نگرانی لازمی

گنیش اتسو پُرامن و محفوظ انداز میں منائیں: “ایس پی راجیش چندر”

،ڈی جے پر پابندی، منڈپوں پر سی سی ٹی وی اور رات میں نگرانی لازمی

کاماریڈی31/اگست (سید کوثر علی کی رپورٹ): ضلع ایس پی یم۔ راجیش چندر، آئی پی ایس نے عوام سے اپیل کی کہ گنیش نورتری اور شوبھا یاترا کو پُرامن، محفوظ اور بھائی چارے کے ماحول میں منائیں۔ انہوں نے منڈپوں پر سی سی ٹی وی نصب کرنے، رات میں نگرانی رکھنے، برقی تاروں سے مورتیوں کی منتقلی کے دوران احتیاط برتنے اور آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت دی۔

 

ایس پی نے واضح کیا کہ ڈی جے، غیر ضروری شور و شرابہ، اشتعال انگیز تقاریر اور دیگر مذاہب کی توہین پر مبنی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ سوشل میڈیا کی افواہوں اور اشتعال انگیز پیغامات پر یقین نہ کرنے اور مشتبہ اشیاء نظر آنے پر فوری پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل بھی کی

 

۔ایس پی راجیش چندر نے کہا کہ ’’بھگتی ہماری طاقت ہے، حفاظت ہماری ذمہ داری؛ اس سال تہوار میں خوشیاں ہوں، کسی ناخوشگوار واقعہ کے لیے جگہ نہ ہو۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button