ایس آئی آر نوٹس حاصل کرنے والے عوام کو عہدیداروں کا تعاون

مکتھل 31/اگست (اردو لیکس)مکتھل شہر کے 14ویں وارڈ سے متعلق بوتھ نمبر 174 میں ایس آئی آر عمل کے تحت نوٹس حاصل کرنے والے عوام نے آج میونسپل دفتر سے رجوع کیا۔ اس موقع پر عوام کو درپیش مشکلات اور شبہات کو دور کرتے ہوئے عہدیداروں نے ضروری رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔
میونسپل چیئرپرسن محترمہ واکٹی مانسا ہنومنتو، میونسپل کمشنر راجیا اور تحصیلدار ستیش کمار نے نوٹس حاصل کرنے والے عوام سے بات چیت کی اور ایس آئی آر سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس کے علاوہ ضروری دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کرواتے ہوئے عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا۔
اس پروگرام میں ایس آئی آر آفیسر طاہر، اے ایم سی ڈائریکٹر فیاض، عبدالودود شکیب ،بی ایل او وشنپا، وارڈ آفیسرس، میونسپل عہدیداروں کے علاوہ 14ویں اور 4ویں وارڈ کے عوام، کانگریس پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی اور عہدیداروں کے ساتھ تعاون کیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ ایس آئی آر نوٹس حاصل کرنے والے عوام پریشان نہ ہوں اور مقررہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ عہدیداروں سے رجوع کرتے ہوئے اپنے ریکارڈ کی تکمیل کریں۔ عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور ایس آئی آر کے عمل کو آسان اور شفاف انداز میں مکمل کیا جاسکے، اس مقصد کے تحت میونسپل عہدیدار عوام کو ضروری تعاون فراہم کر رہے ہیں۔




