جرائم و حادثات

جادو ٹونا کے شبہ میں قتل۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں محبوب نامی شخص کے قتل کی تحقیقات میں چونکا دینے والا انکشاف

حیدرآباد: پولیس کا شبہ ہے کہ جادو ٹونے کرانے کے الزام کے شبہ میں رئیل اسٹیٹ تاجر محبوب علی کو قتل کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ فلک نما پولیس اسٹیشن حدود کے وٹے پلی علاقے میں محبوب علی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق محبوب علی کے برادر نسبتی اور وٹے پلی کے رہنے والے خلیل کا دو سال قبل علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

 

خلیل کے بھانجے محسن کو شبہ تھا کہ محبوب علی کی جانب سے جادو ٹونا کرائے جانے کے سبب ہی خلیل کی موت واقع ہوئی ۔پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ محسن نے مزید پانچ افراد کے ساتھ مل کر محبوب علی پر حملہ کیا اور چاقوؤں سے وار کرکے انھیں قتل کر دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں اب تک تین ملزمین کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button