این ایم کے کلاس میٹس نظام آباد کی سالانہ تقریب کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد سینئر ایڈوکیٹ محمد وصی الدین حیدرآباد کو تہنیت

این ایم کے کلاس میٹس نظام آباد کی سالانہ تقریب کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
سینئر ایڈوکیٹ محمد وصی الدین حیدرآباد کو تہنیت
نظام آباد: 31/ اگست(اردو لیکس)جماعت اول تا دہم تعلیمی دور کے ساتھیوں پر مشتمل این ایم کے گروپ نظام آباد کی سالانہ تقریب مسعود احمد اعجاز صدر این ایم کے گروپ کی صدارت میں کنگس فیملی دھابہ واقع بی بی پورہ ٹانڈہ ڈچپلی پر عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل آیا اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ نامپلی کریمنل کورٹ حیدرآباد محمد وصی الدین کی قانونی، سماجی و فلاحی و مذہبی خدمات بشمول انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر انہیں شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی
اس موقع پر این ایم کے گروپ بانی اراکین و عہدیداروں کی جانب سے محمد وصی الدین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل میں قوم وملت کے لئے خدمات کی جاری رکھنے کا اظہار کیا قبل ازیں محمد یوسف الدین خان جنرل سکریٹری و ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نے شرکاء اجلاس کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر این ایم کے گروپ ساتھیوں جن میں قابل ذکر ایم اے سٹار(اے ایس آئی بھیمگل،) محمد خلیل الرحمٰن، محمد شاہد علی (محکمہ آبپاشی،) شیخ ممتاز علی، (ممتاز و اچ کمپنی) محمد منیر الدین آر ٹی او کنسلٹنٹ) غلام علی المعروف جمیل احمد (این آر آئی) ایم اے قدیر(آئل ڈیلر،) سید فاروق (الیکٹریکل کنٹراکٹر)، ایم اے خالق کے علاوہ دیگر شامل ہیں شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن اپر پرائمری اسکول نے اجلاس کی کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں اسد بن حمدان مینجنگ ڈائریکٹر کنگس فیملی دھابہ نے این ایم کے گروپ کی جانب سے سالانہ تقریب کنگس فیملی دھابہ پر منعقد کرنے پر اور یہاں کے انوع اقسام کے پکوان سے لطف اندوز ہونے پر اس سے ایک یادگار تقریب قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا
اس موقع پر مسعود احمد اعجاز، و تمام شرکاء نے اسد بن حمدان کو کنگس فیملی دھابہ کے قائم کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تجارت میں ترقی کے لئے دعاؤں سے نوازا۔



