تلنگانہ

اب آدھی رات کو بھی حیدرآباد میں خواتین کرسکتی بلا خوف ریاپیڈو پر سفر۔خواتین کیلئے خواتین ڈرائیورس سرویس متعارف

حیدرآباد: خواتین کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ریاپیڈو نے حیدرآباد میں اپنی ’پنک بائیک‘ سروس شروع کردی ہے۔ اس سروس کے تحت خواتین مسافروں کو صرف خواتین بائیک کیپٹنس کے ساتھ سواری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

ریاپیڈو کے مطابق یہ سروس خاص طور پر طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے بالخصوص ان خواتین کے لیے جنہیں دیر رات کے اوقات میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ ’ریاپیڈو پنک‘ کے تحت سواری اس طرح مختص کی جائے گی

 

کہ بائیک کیپٹن اور مسافر دونوں خواتین ہوں۔اس سروس کے ذریعے خواتین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آمدنی حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔ خواتین بائیک کیپٹن اپنی سہولت کے مطابق کام کے اوقات طے کرسکتی ہیں اور ان کے لیے لاگ اِن کے کوئی مقررہ اوقات نہیں رکھے گئے ہیں۔

 

لانچ کی تفصیلات کے مطابق پلیٹ فارم سے وابستہ ہونے والی خواتین دو گھنٹے کام کرکے اندازاً 400 روپے جبکہ چار گھنٹے کام کرکے 800 روپے تک کما سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کیپٹن سے صفر فیصد کمیشن وصول کیا جائے گا یعنی سواریوں سے حاصل ہونے والی پوری آمدنی کیپٹن کو ملے گی۔

 

ریاپیڈو کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 ہزار روپے تک کا جوائننگ بونس بھی پیش کیا جا رہا ہے جبکہ روزانہ اور ہفتہ وار اضافی مراعات بھی دستیاب ہوں گی۔خواتین کے لیے خصوصی کیپٹن اور مسافر ماڈل کے ساتھ ’ریاپیڈو پنک‘ کو حیدرآباد میں

 

خواتین کے لیے محفوظ سفری سہولت کے ساتھ ساتھ لچکدار روزگار کا ذریعہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔پنک بائیک کیپٹن کے طور پر کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ریپیڈو کیپٹن ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button