انٹر نیشنل

سعودی عرب – کنگ فہد کمپلیکس میں قرآنِ مجید کی طباعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

کے این واصف

قرآنی کریم کی نشرواشاعت کے لیے دینا کا سب سے بڑا مرکز کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس مدینہ منورہ میں قرآن کریم کی طباعت اور تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا ایک مربوط نظام موجود ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق یہ کمپلیکس ماڈرن اسپیشلائزڈ ایکوپمنٹ اورمشینری سے لیس ہے جو اعلٰی ترین تیکنیکی اسٹینڈرز کے مطابق پروڈکشن کوالٹی اور پرنٹنگ ایکیوریسی کو مزید بہتر بناتی ہیں۔

 

مشینیں اور پروڈکشن ڈیوائسزموجود ہیں جن میں ویب اور ڈیجیٹل دونوں اقسام شامل ہیں۔کمپلیکس کے بعض پرنٹرز فی گھنٹہ قرآنِ مجید کے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ نسخے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس میں سالانہ دو کروڑ قرآن پاک کے نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔

 

کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔

 

کمپلیکس قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کرتا ہے۔کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں تیار ہونے والے قرآن پاک کے نسخے عمرہ زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ مملکت کی مساجد اور دنیا بھر میں مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button