گیسودراز تاج کو سب ٹریزری افسر گدوال مقرر ہونے پر مبارکباد

گیسودراز تاج کو سب ٹریزری افسر گدوال مقرر ہونے پر مبارکباد
نارائن پیٹ: 5 ستمبر (اردو لیکس) شہر نارائن پیٹ کے ساکن گیسودراز تاج ولد عبدالرحمن صاحب تاج، جو بحیثیت سینئر اکاؤنٹنٹ، ڈسٹرکٹ ٹریزری آفس ونپرتی میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، کو ترقی دے کر سب ٹریژری آفیسر، ضلع ٹریزری آفس گدوال ، مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر محکمہ خزانہ کے عہدیداران و ملازمین نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔ اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داری پر مسرت کا اظہار کیا۔ خصوصاً ان کے برادران محمد طاہر تاج، محمد دستگیر تاج اور محمد تقی تاج نے گیسودراز تاج کو سب ٹریزری افسر گدوال مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید ترقی و کامیابی کی دعاء کی
۔ واضح رہے کہ گیسودراز تاج، نمائندہ اردو لیکس نارائن پیٹ محمد صادق چاند کے ماموں زاد بھائی ہوتے ہیں۔



