جنرل نیوز

مسجدِ قطب شاہی (چھوٹی مسجد) مراد نگر میں قراءت ٹریننگ پروگرام کے چھٹے بیچ کا اعلان

اب تک 300 سے زائد افراد قراءت کی تربیت حاصل کر کے امتحان دے کر قاری بن چکے ہیں

حیدرآباد، 5 ستمبر (پریس ریلیز):مسجدِ قطب شاہی (چھوٹی مسجد)، مراد نگر میں قرآنِ کریم کی مکمل تجوید درست اور خوبصورت تلاوت کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری امام عاصم کوفیؒ قراءت ٹریننگ پروگرام کے چھٹے بیاچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 20 روزہ اس مختصر مدتی تربیتی پروگرام کا آغاز 8 ستمبر بعد نماز فجرسے ہوگا۔

 

اس پروگرام کے تحت اب تک 300 سے زائد افراد قراءت کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ ان میں حفاظِ کرام اور علماء اور مفتیان کرام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں، جن میں ڈاکٹرس، انجینئرز، اساتذہ اور دیگر پروفیشنلز قابلِ ذکر ہیں۔ پروگرام کو مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی جانب سے ملنے والی اس پذیرائی کو قرآنِ کریم کی درست قراءت سیکھنے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر قرار دیا جارہا ہے۔

 

یہ کورس روزانہ صبح 6:30 بجے سے 8:00 بجے تک مسجدِ قطب شاہی (چھوٹی مسجد)، مراد نگر میں منعقد ہوگا۔ کورس میں قرآنِ کریم کی قراءت کے بنیادی اصولوں، درست مخارج و صفات اور تلاوت کے طریقۂ کار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ تربیتی پروگرام عالمی شہرت یافتہ قاری اور ماہرِ فنِ تجوید و قراءت حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی، ڈائریکٹر شرفیہ قراءت اکیڈیمی، کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگا۔

 

کورس کی تکمیل پر شرکاء کو سندِ شرکت دی جائے گی۔ پروگرام میں شرکت کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی سند شرکت کی کوئ فیس ہوگی مسجدِ قطب شاہی (چھوٹی مسجد) کی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفید اور بامقصد قرأت کے تربیتی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور قرآنِ کریم کی تلاوت کو درست مخارج، تجوید اور قراءت کے اصولوں کے مطابق سیکھنے کے اس موقع سے استفادہ کریں۔

 

داخلے اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ مسجدِ قطب شاہی (چھوٹی مسجد)کے موذن جناب غوث الدین سےیا فون نمبر

6300675308

پر رابطہ کریں اور اپنے نام کا اندراج کرائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button