سینئر صحافی شیخ رفیع الدین عاصف کے فرزند شیخ حبیب الدین نے لندن سے سائبر سکیورٹی میں ماسٹرس مکمل کرلیا
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شیخ رفیع الدین آصف کے فرزند شیخ حبیب الدین نے برطانیہ کی نارتھمبریا یونیورسٹی، لندن سے سائبر سکیورٹی میں ماسٹرز کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ، دوست احباب اور متعلقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
شیخ رفیع الدین آصف اور اہل خانہ نے حبیب الدین کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی محنت، لگن، مسلسل جدوجہد اور والدین و اہل خانہ کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے حبیب الدین کے روشن مستقبل، مزید تعلیمی و پیشہ ورانہ کامیابیوں اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیخ رفیع الدین آصف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس کے نائب صدر، فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے آرگنائزنگ سکریٹری اور سائبر نیوز سروس کے ایڈیٹر بھی ہیں۔



