جنرل نیوز

552واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی زیدی اشرفی جلالیؒ کولم پلی میں 16 اکتوبر کو 26ویں بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز 

552واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی زیدی اشرفی جلالیؒ

کولم پلی میں 16 اکتوبر کو 26ویں بین مذہبی کانفرنس سے عرس تقاریب کا آغاز 

 

نارائن پیٹ: 14 اکتوبر (پریس نوٹ/اردو لیکس) 552ویں عرس شریف مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 16 اکتوبر بروز جمعہ سے سالانہ عرس شریف کا آغاز ہوگا۔ اس بات کی اطلاع مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے میڈیا کو تفصیلات کے ذریعہ دی۔

 

انہوں نے بتایا کہ سالانہ عرس شریف کے موقع پر 16 اکتوبر بروز جمعہ صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے کولم پلی درگاہ شریف کے احاطہ میں 26ویں بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کی صدارت سید شاہ کلیم اللہ حسینی سجادہ نشین بزرگ بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔بین مذہبی کانفرنس میں ریاستی وزیر جناب وکٹی سری ہری، محبوب نگر رکن پارلیمنٹ محترمہ ڈی کے ارونا، ایم ایل سی جناب این نوین کمار ریڈی، نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی، تلنگانہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال، ضلع کلکٹر محترمہ پریانکا، ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت کے علاوہ مختلف مٹھوں کے سربراہان، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سنت، مشائخ اور علماء شرکت کریں گے

 

۔ بعد ازاں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیر اہتمام مفت گرمائی کمپیوٹر کورس میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی جائے گی۔ بعد نماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسمِ پرچم کشائی (پرچم جلالیہ) کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا جس میں مہمان عالم دین مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ العقائد جامعہ نظامیہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اور مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ملحقہ جامعہ نظامیہ کے 3 طلباء کی حفظ قرآن مجید کی تکمیل پر دستاربندی کی جائی گی۔ 17 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوسِ صندل نکالا جائے گا، جو درگاہ شریف پہنچے گا۔

 

جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینی حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی کے دستِ مبارک سے رسمِ صندل مالی ادا کی جائے گی۔ ۔ بعد نماز عشاء درگاہ کے احاطہ میں محفلِ سماع منعقد ہوگی۔ جس میں مشہور و معروف قوال حضرات شرکت کریں گے۔ 18 اکتوبر بروز اتوار صبح 8 بجے محفلِ قل اور تقسیمِ تبرکات عمل میں آئیں گے۔

 

عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں 552ویں عرس مبارک میں جمیع وابستگان سلسلہ اشرفیہ جلالیہ کولم پلی نے عامتہ المسلمین سے عرس شریف کے تمام تر تقریبات میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button