تلنگانہ

حیدرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب کار کی پائپ لائن کو ٹکر، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد: ناگول میٹرو اسٹیشن کے پلر نمبر 813 کے قریب ایک کار نے کرشنا فیز-2 کی پانی کی پائپ لائن کو ٹکر مار دی۔

 

اس حادثے میں حیات نگر کے رہنے والے وینیت کی موت ہو گئی۔ٹکر کی شدت سے پائپ لائن میں نصب ایئر والو کا نظام خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی تیزی سے باہر بہنے لگا۔

 

اس واقعے کی وجہ سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔واٹر بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ جل منڈلی کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک ریڈی نے صورتِ حال کا جائزہ لیا

 

اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مرمت کے کام میں تیزی لاتے ہوئے جلد از جلد پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button