نیشنل

ٹرین میں موبائل فون کا اسپیکر استعمال کرنے پر جرمانہ، جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے

نئی دہلی: ریلوے زونز نے خبردار کیا ہے کہ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر موبائل فون کا اسپیکر استعمال کرنے ویڈیوز اونچی آواز میں دیکھنے یا آڈیو بلند آواز میں سننے پر جرمانہ اور جیل کی سزا دی جا سکتی ہے۔

 

اس سلسلے میں مسافروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جنوبی ریلوے نے سب سے پہلے اس سلسلے میں رواں ماہ کی 6 تاریخ کو ایک سرکلر جاری کیا تھا۔

 

اس نے اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والے تمام ڈویژنوں کو ہدایت دی کہ مسافروں کو اس معاملے سے آگاہ کیا جائے۔سرکلر میں کہا گیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1,000 روپے جرمانہ جیل کی سزا یا دونوں دیے جانے کے امکان سے خبردار کیا جائے۔

 

اب شمالی اور مغربی ریلوے زونز نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔سال 2012 میں ریلوے بورڈ نے تمام ریلوے زونز کو ہدایت دی تھی کہ مسافروں کو بلند آواز میں آڈیو چلانے کے نقصانات اور قواعد کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

 

اس مقصد کے لیے مائیکروفون کے ذریعے اعلانات کرنے اور اسٹیکرز لگانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی۔حال ہی میں موبائل فون کے اسپیکر کے استعمال اور بلند آواز میں آڈیو سننے کے حوالے سے

 

 

مسافروں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ریلوے زونز نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دینا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button