این آر آئی

“انڈین کلچرل سوسائٹی” اور “بزمِ عثمانیہ” جدہ کے سماجی خدمات کے 50 سال مکمل

جدہ۔ (پریس نوٹ)  یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں۔ “انڈین کلچرل سوسائٹی” اور “بزمِ عثمانیہ” جدہ، میں قائم بیرونِ ملک مقیم ہندوستانیوں کی قدیم اور متحرک تنظیمیں ہیں۔ جنھون نے سماجی خدمات کے 50 سال مکمل کرلیے ہیں۔ حال ہی میں جدہ میں “اصلاحِ معاشرہ” کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

 

آئی سی ایس جے (ICSJ) اور بزمِ عثمانیہ جدہ کے بانی اور صدر، عارف قریشی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا ہمارا بنیادی مقصد اپنے ہم وطنوں کو سماجی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہماری خدمات مکمل طور پر للہیت اور انسانی خدمت پر مبنی ہیں۔ ہم کمیونٹی سے کوئی مالی تعاون یا چندہ حاصل نہیں کرتے۔ الحمدللہ، ہماری تمام تقریبات کامیاب رہتی ہیں اوراس کو کمیونٹی کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔”

 

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا حافظ و قاری سعید قادر محی الدین الجیلانی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سب کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے چاہئیں اور اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جہیز جیسی لعنت سے دور رہیں اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیمات پر عمل کریں۔

 

مولانا نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو اصلاحِ معاشرہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے فرمایا دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے کے بجائے ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔ اپنے اعمال کو درست کریں، کیونکہ یہی اعمال اللہ تعالیٰ کے دربار میں پیش کیے جائیں گے۔ لہٰذا، ہمیں اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

 

ہندوستانی کمیونٹی کے کئی معزز ارکان نے “اصلاحِ معاشرہ” کے اس فکر انگیز پروگرام میں

ہندوستانی کمیونٹی کے کئی معزز ارکان نے “اصلاحِ معاشرہ” کے اس فکر انگیز پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button