جنرل نیوز
کاماریڈی میں شبیر علی فاونڈیشن کے تحت دسہرہ کی شاندار تقریبات، لیزر شو اور آتش بازی کا سماں

کاماریڈی، 20 اکتوبر 2026 (سید کوثر علی کی رپورٹ)
کاماریڈی ضلع مرکز کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں شبیر علی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دسہرہ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر،اڈشنل کلکٹروای این گیری، چیرپرسن بلدیہ رانی کے علاوہ مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور لیزر شو، آتش بازی کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔
دسہرہ تہوار کے موقع پر منعقدہ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوشی و مسرت کے ساتھ تہوار منایا۔ لیزر شو، آتش بازی اور راون دہن کے دلکش مناظر نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں تہوار کا ماحول دیکھنے میں آیا اور عوام نے تقریبات سے بھرپور لطف اٹھایا




