جنرل نیوز

نئے کلکٹریٹ کی عمارت کے تعمیراتی کام جلد مکمل کیے جائیں: ضلع کلکٹر پرینکا

نارائن پیٹ: 23 اکتوبر (اردو لیکس) ضلع کلکٹر پرینکا نے ہدایت دی کہ سنگارم موڑ کے قریب زیرِ تعمیر نئے انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس (آئی ڈی او سی) کے باقی ماندہ کام ایک ہفتہ سے دس دن کے اندر مکمل کرکے افتتاح کے لیے تیار کیا جائے

 

جمعہ کے روز کلکٹر نے عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر، کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر کے چیمبروں، ویڈیو کانفرنس ہالوں میں فرنیچر، انٹیریئر ڈیزائن اور ساؤنڈ سسٹم کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکموں کو کمروں کی تخصیص، پینے کے پانی کی مسلسل سربراہی اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس و بینک اے ٹی ایم کے لیے مختص کمروں کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

 

کلکٹر نے کلکٹریٹ احاطے میں ہیلی پیڈ کے لیے موزوں مقام کی نشاندہی کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے تمام زیرِ التوا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر آر اینڈ بی کے ای ای وینکٹ رمناّیا، ڈی ای ای راملو، تحصیلدار امرندر کرشنا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button