جنرل نیوز

اعلی تعلیم کے ذریعے سماج میں اپنا مقام پیدا کریں۔ جماعت اسلامی میں ہند کی تہنیت تقریب سے ذمہ داران کا خطاب۔

آرمور  محمد صادق۔

 

جماعت اسلامی ہند آرمور کی جانب سے آرمور اور پرکٹ کے 3 طلباء جنہوں نے ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل کی اور ایل ایل بی کے ذریعے سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو جماعت اسلامی ہند آرمور کے دفتر پر تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر احسن اللہ میڈیکل آفیسر صدر نظام آباد نے شرکت کرتے ہوئے طلباءسے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیمی میدانوں میں امت مسلمہ کے طللباء کو آگے بڑھنے کی سخت ضرورت ہے۔ تعلیمی شعبہ طبی شعبہ اور عدالتی شعبہ آج کے دور میں اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے طلباء سے خواہش کی کہ ایم بی بی ایس سیٹ کا ملنا پہلا مرحلہ ہے اگے کے مراحل میں سخت محنت اور مضمون کا گہرائی سے مطالعہ کرنے اور قابیلیت میں اضافہ کرنے سے اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں اور انسانوں کی خدمت اس کے ذریعے سے انجام دی جا سکتی ہے۔اسلم بن محسن امیر مقامی جماعت اسلامی ہند آرمور نے اس موقع پر افتتاحی کلمات پیش کیے اور بتایا کہ جماعت اسلامی ہند مسلم طلباء کو اعلی تعلیمی میدانوں میں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی ہر طرح سے رہنمائی و ہمت افزائی کرتی آرہی ہے تاکہ اعلی تعلیمی میدانوں میں خدمات کے شعبوں میں امت مسلمہ کے ہونہار طلباء کو آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر تمام طلباء و والدین کو تہنیت پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر طلباء اس کو اپنے لیے بطور مثال سامنے رکھیں اور وہ بھی ان میدانوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ڈاکٹر عبدالعزیز کارڈیالوجسٹ آشاہاسپٹل نے بھی طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت سے کام کریں اور اسپیشلائزیشن کی جانب توجہ دیں اور بہترین قابیلیت اپنے اندر پیدا کرنے سے ہی سماج میں بہترین ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا کبیرالدین مظاہری نے بھی طلباء اور والدین کا مشورہ دیا کہ دین اور دنیا دونوں میں اپنا مقام پیدا کریں۔مہمانوں کے ہاتھوں طلباءکو تہنیت پیش کی گئی جس میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے والے مفتاح الدین حماد ولد وہاج الدین ماجد ،شیخ ریحان الدین ولد شیخ عارف الدین ،شیخ ابو ذر ولد شیخ رفیع کے علاؤہ جویریہ نکہت ولد مولانا کبیر الدین مظاہری ایل بی کی تکمیل پر مہمان خصوصی ڈاکٹر احسان اللہ اور ڈاکر عبدالعزیز کے ہاتھوں مومنٹو اور شال پوشی کی گئی۔پروگرام کی نظامت جناب خالد نے کی اور واجد نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button