انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ مریض ہنگامی طبی امداد کے لیے رقم جمع کرائے بغیر فائل کھلوا سکتے ہیں 

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے نجی اسپتالوں میں انتظامیہ علاج شروع کرنے سے قبل ہر صورت میں مریض کو رقم جمع کروانے کو لازم قرار دیتے ہیں ادائیگی سے قبل اس کی فائل تیار نہیں ہوتی۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔  سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نجی ہسپتال اور صحت مراکز کسی بھی مریض کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

 

مریض کی صحت مستحکم ہونے تک ابتدائی طبی امداد کی فراہمی نجی ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پر لازم ہے۔عکاظ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نجی صحت ادارے ہنگامی حالت میں مریض کی تشخیص اور علاج فراہم کرنے کے پابند ہیں اور یہ مریض کا حق ہے۔کسی نجی ادارے میں کوئی بھی مریض ہنگامی طبی امداد کے لیے علاج کی رقم جمع کرائے بغیر فائل کھلوا سکتا ہے۔‘

 

وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی نجی ہپستال یا صحت ادارہ بل کی بنیاد پر نومولود کو روکنے کا مجاز ہے اور نہ میت کو محفوط رکھنے کا اختیار رکھتا ہے۔نیز نجی صحت ادارے ہنگامی حالت میں کسی بھی مریض کو فارمیسی سے دوا لانے، کسی ہسپتال سے رجوع کرنے یا کسی خاص لیب میں ٹیسٹ کرانے کا پابند نہیں کر سکتے۔مریض کے نجی اسپتال اور طبی مراکز پر کچھ حقوق ہیں۔

 

مریض کی تشخیص اورعلاج کے لیے ٹال مٹول سے کام نہ لیا جائے۔ نجی صحت اداروں میں مریض کا حق ہے کہ وہ اپنی ویڈیو بنانے کی اجازت نہ دیں تاہم مریض کی مرضی سے ایسا ممکن ہے۔مریض کا یہ بھی حق ہے کہ وہ ادارے سے نکلتے وقت اپنی رپورٹ حاصل کریں۔

 

مریض پہلے طبی معائنے کی تاریخ سے 14 دن کے دوران نجی ادارے دوبارہ مفت رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button