این آر آئی

شعبہ تعلیم و تربیت سے جڑے ادارے رب کی ہدایت پر عمل پیرا۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا ان ہی میں شمار۔ ڈاکٹر شوکت پرویز

ریاض ۔ کے این واصف

رب کائنات نے قرآن کریم میں ہمیں پہلا حکم علم حاصل کرنے کا دیا ہے۔ تعلیم و تربیت جڑے اشخاص یا ادارے بشمول بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض اپنے رب کی ہدایت پر عمل کررہے ہین۔ یہ بات ڈاکٹر شوکت پرویز، پرنسپل الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض نے کہی۔ وہ “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کے دس سالہ جشن مین بحیثیت کلیدی مقرر خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر پرویز درس و تدریس کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی معین اختر، سکنڈسکریٹری سفارت خانہ ہند ریاض نے اپنے خطاب مین کہا کہ اردو اور ہندی زبان کی حیثیت دو بہنوں کی طرح ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ میں نے یہاں انگریزی، اردو کے علاوہ ہندوستان کی مختلف زبانون میں کلبس کے بارے میں سنا ہے۔ لیکن یہاں کسی نے ہندی ٹوسٹ ماسٹر کلب کے وجود کا ذکر نہیں کیا۔ اگر اب تک نہین ہے تو قائم کیا جانا چاہئیے۔

 

انھوں نے کہا کہ مملکت میں لاکھوں ہندوستانی باشندے ہیں جو ہندی بولتے، لکھتے پڑھتے ہیں لہٰذا ہندی ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا قیام کوئی مشکل امر نہیں۔ معین اختر نے بزم اردو کلب کو دس سالہ جشن پر مبارکبا پیش کی اور کہا کہ وہ کلب کی سرگرمیوں سے واقف بھی ہیں اور شاہد بھی۔
ڈاکٹر شوکت پرویز نے اپنے سحر انگیز تقریر کے دوران حصول علم کی ضرورت، اہمیت اور مادری زبان مین تعلیم حاصل کرنے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انھوں کہا کہ ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔ نیز ڈاکٹر پرویز نے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کے اراکین کو دس سالہ جشن کی مبارکباد دی اور کلب کی کارکردگی کی ستائش بھی کی۔بانی رکن و سابق صدر ڈاکٹر سعید نواز نے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے دس سالہ سفر کی کہانی بےحد دلچسپ اور متاثر کن انداز میں پیش کی۔

 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے بانی صدر آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم (حال مقیم امریکہ) نے ۲۰۱۳ میں اس کلب کا قیام عمل میں لایا تھا جس نے ہفتہ کے اختتام پر اپنے دس سال کی تکمیل کا جشن منایا۔ رالف سی۔ اسمیڈلی نامی شخص نے 1924 امریکہ کے شہر کیلیفورنیا مین ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی بنیاد ڈالی تھی۔ آج دنیا کے 145 ممالک مین مختلف زبانون کے 1580 کلبس قائم ہیں اور دنیا بھر میں اس کے 364000 ممبرز ہیں۔

 

جشن کا آغاز کلب کے خازن سید عبدالحامد نے قراءت کلام پاک سے کیا اور ناظم اجلاس سید عتیق احمد کا تعارف پیش کرکے انھون مائیک حوالے کیا۔ ایریا ون ڈائرکٹر مرزا ظہیر بیک نے مہمان خصوصی معین اختر اور کلیدی مقرر ڈاکٹر شوکت پرویز کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

 

ایونٹ چیر اور سابق صدر محمد سیف الدین نے اپنی میعاد کی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد نومنتخب صدر کے این واصف نے عہدے کی قبولیت، مہمانوں کا خیر مقدم کے بعد دیگر اراکین کا تعارف پیش کیا جن میں سید عتیق احمد، عبدالقدوس جاوید، سید افتخار ہاشمی، محمد مبین، سید عبدالحامد، سید مبارک حسین، محمد سیف الدین شامل تھے۔ جس کے بعد اراکین کو ان کے عہدوں کے Pins پیش کئے۔ کلب کے دیگر اراکین کو ان کی نمایاں گراں قدر خدمات کے لئے مومنٹوز پیش کئے گئے۔ ان مین آرکیٹکٹ عبد الرحمان سلیم، ڈاکٹر سید این مسعود، آرکیٹکٹ عبدالرؤف عتیق، محمد مبین، عبدالقدوس جاوید، محمد سیف الدین، میمن عبدالقادر، سید افتخار ہاشمی، مبارک حسین، عتیق احمد، سلیم احمد، عبدالقادر، ڈاکٹر سعید نواز، مرزا ظہیر بیگ، ڈاکٹر سعید محی الدین، کوثر نسیم، محمد سلیم شامل تھے۔

 

اراکین کو یہ ایوارڈز مہمان خصوصی اور مہمانان عزازی کے ہاتھون پیش کئے گئے۔ DTM افضال شہید، DTM رازیل سینان، DTM ریاض ابراھیم، DTM ایس آر سریدھر مہمانان اعزازی کے طور پر شریک رہے۔ محمد سیف الدین اور کے این واصف نے معین اختر اور ڈاکٹر شوکت پرویز کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے۔

 

سید عتیق احمد نے پر اثر انداز مین نظامت کی۔ ٹوسٹ ماسٹرز اور کمیونٹی ممبرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب مین شرکت کی۔ جوان سال ٹوسٹ ماسٹر سید مبارک حسین کے ھدیہ تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button